ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنگلاتی حقوق قانون پر عمل نہیں ہوا تو ڈی سی دفتر کا گھیراؤ کیا جائے گا: کاروار میں رویندر نائک کی تنبیہ

جنگلاتی حقوق قانون پر عمل نہیں ہوا تو ڈی سی دفتر کا گھیراؤ کیا جائے گا: کاروار میں رویندر نائک کی تنبیہ

Sun, 04 Jun 2017 12:54:11    S.O. News Service

کاروار،4؍جون (ایس او نیوز) جنگلوں میں بسنے والوں کو ان کے قبضے والی زمینوں پر مالکان حقوق دینے کے لئے ریاستی حکومت نے جو قانون بنایا ہے ا س کے تحت عمل درآمد کے لئے حکومت نے ستمبر مہینے تک کی مہلت طے کررکھی ہے۔ مگرجنگل واسیوں کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران اور متعلقہ محکمہ جات اس طرف پوری توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

اسی پس منظر میں جنگلاتی حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی کمیٹی کے ضلعی صدر رویندر ا نائک نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ اگر اس مدت کے اندر جنگلاتی زمین پرایک زمانے سے قابض افراد کو ان کے حقوق نہیں دئے گئے تو پھر7 اکتوبرکو کاروار میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ اور ضرورت ہوئی تو پھر ضلع بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔


Share: